ملاتیہ سے تعلق رکھنے والے استاد سی کے، جنھیں حکومت کی جانب سے کی جانے والی پکڑ دھکڑ کے دوران ان کے عہدے سے بر طرف کر دیا گیا تھا، انھیں ہفتہ کے روز جیل میں قید رشتے دار سے ملاقات کے موقع پر  گرفتار کر لیا گیا۔

سر کاری خبر رساں ایجنسی انادولو نیوز ایجنسی اور مقامی ذرائع کے مطابق سی کے ملاتیہ کی ای ٹائپ جیل میں اپنے ایک عزیز سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔ استاد کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب جیل حکام نے انھیں لے جانے کے لیے پولیس کو طلب کر لیا۔  میڈیا کے مطابق سی کے کی گرفتاری کے لیے غیر معمولی وارنٹ پہلے ہی جاری ہو چکا تھا۔ تاہم یہ بات واضح نہیں کہ سی کے اس کے متعلق جانتا تھا یا نہیں۔

سی کے اور اس کے رشتہ دار کو گولن تحریک کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا جس پر حکومت 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کی منصوبہ سازی کا الزام لگا تی ہے۔

ترکی نے 15 جولائی کے بعد تحریک سے تعلق کے الزام میں 115000  فراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ 48500 افراد کو گرفتار بھی کیاگیا ہے۔