گولن تحریک کے خلاف آپریشن کے دوران زیر حراست لیے گئے 61 روپوش افراد میں سے چالیس افراد کو پیر کے دن استنبول میں گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ ہفتے گولن کے پیروکاروں کے خلاف تحقیقات کے دوران استنبول میں چھپے 61 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں ایمکس ہوٹلز کے مالک سعادتین الوبائے شامل تھے۔ الوبائے کو پیر کے دن حراست میں لیا گیا۔

ترک حکومت تحریک پر پندرہ جولائی کی بغاوت کی کوشش کا الزام لگاتی ہے اگرچہ تحریک ایسے ہر الزام کو رد کرتی ہے۔

اس تحریک کو متاثر کرنے والے فتح اللہ گولن اس بغاوت میں کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہیں اور اس کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مگر صدر اردگان اس بغاوت کی کوشش کو خدا کا انعام قرار دیتے ہیں اور ریاستی اداروں سے تحریک کے ہمدردوں کا صفایا کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔

یہ آرٹیکل پہلے ترکش منٹ میں نو مئی کو شائع ہو چکا ہے۔