ANSA نیوز کے لیے کام کرنے والےگیبریل ڈیل گرانڈے نامی اطالوی صحافی کو ترکی کے جنوب میں واقع حطائی صوبے سے سیکیورٹی چیکنگ کے دوران حراست میں لے لیا گیا ہے۔

35 سالہ صحافی کی گرفتاری کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اظالوی انتظامیہ نے مبینہ طور پر اپنے صحافی کی رہائی کے لیے کوششیں کی ہیں جو کئی روز قبل شام میں جنگ اور عراق میں دولت اسلامیہ کے قیام کے بارے میں اپنی کتاب کے لیے انٹرویوز کرنے ترکی آیا تھا۔

غیر ملکی صحافیوں کو حراست میں لینا اور گرفتار کرنا ترکی میں عام ہوتا جا رہا ہے جہاں دنیا بھر میں قید کیے جانے والے صحافیوں کی سب سے بڑی تعداد موجود ہے۔

(ترکش منٹ)