نو ستمبر (Dokuz Eylul) یونیورسٹی کے ریکٹر نےمیڈیکل فیکلٹی کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ازمیر میں ہونے والی صدر اردگان کی انتخابی ریلی میں شریک ہوں۔

اردگان اور وزیر اعظم بنالی یلدرم 9اپریل کو گند وگدو سکوائر میں ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔

ریکٹر کے دفتر سے یونیورسٹی ہسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کے نام جاری کردہ ایک مکتوب میں ملازمین سےاردگان کی ریلی کو بھرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تمام ملازمین کو بھیجے گئے ایک موبائل میسیج میں حاضری کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

16 اپریل کو ہونے والے ریفرینڈم کے ذریعے پارلیمانی نظام سے صدارتی نظام کی جانب تبدیلی اور اردگان کو مزید طاقت دی جانے کی کوشش کی جائے گی۔