ترکی میں بغاوت کے بعد ہونے والی پکڑ دھکڑ میں اضافہ

ملازمت سے بر طرف

زیر حراست

گرفتار

اسکول، ہاسٹل اور یونیورسٹیوں کی بندش

ملازمت سے بر طرف اساتذہ

بر طرف جج اور پراسیکیوٹرز

میڈیا اداروں کی بندش

گرفتار صحافی

 
 

ترکی میں پکڑ دھکڑ کے دوران انسانی المیے

گوکہان آجک اوغلو

گوکہان آجک اوغلو

ہائی اسکول ٹیچر

ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ہونے والی پکڑ دھکڑ کے سلسلے میں گوکہان کو 23جولائی 2016 کو حراست میں لیا گیا۔ اگرچہ وہ شوگر کے مرض میں مبتلا تھا اسے چھ دن تک دواوٗں سے محروم رکھا گیا۔ 13 دن بعد 5 اگست کو اس کا حراست کے دوران انتقال ہو گیا۔
مصطفیٰ توریر

مصطفیٰ توریر

تاجر

مصطفیٰ ان 45 ہزار لوگوں میں سے ہےجنھیں ناکام بغاوت کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والی پکڑ دھکڑ کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔ اسے اسکندرون کے قید خانے میں لے جایا گیا۔  مصطفیٰ جو پہلے ہی شوگر کا مریض تھا شدید دباو اور صدمے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
فرقان ڈی

فرقان ڈی

کینسر کا 12 سالہ مریض

12 سالہ فرقان اس وقت برین کینسر کے ہاتھوں انتقال کر گیا جب ترک بارڈر ایجنٹس نے اس کے اور اس کے والدین کے پاسپورٹس استنبول اتا ترک ایر پورٹ پر ضبط کر لیے اور اس وجہ سے انھیں کیوبا میں اپنے بچے کے کینسر کے علاج کے ارادے کو ترک کرنا پڑا۔
فلیز وائے

فلیز وائے

30 سالہ ماں

30 سالہ خاتون فیلیز جس نے 6 فروری 2017 کو میرسین ہسپتال میں بچے کو جنم دیا، اسے 7 فروری کو گولن تحریک سے تعلق کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔
حاجی عیسیٰ سیزیک

حاجی عیسیٰ سیزیک

83 سالہ شہری

83 سالہ حاجی عیسیٰ سیزیک کو مسلح تنطیم کا ممبر ہونے کے الزام کے تحت 3 جنوری 2017 کو گرفتار کیا گیا۔ انہیں ان کے 29 سالہ پوتے سلیمان سیزیک کے ساتھ ایک ہی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے۔
بلال کوناکجی

بلال کوناکجی

بم ڈسپوزل ماہر

سابقہ بم ڈسپوزل ماہر بلال کوناکجی جو ایک بم ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران اپنا دایاں بازو اور دونوں آنکھیں کھو بیٹھے تھے انھیں 20 دسمر 2016 کو گولن تحریک سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا۔
پانچ بچے

پانچ بچے

23 جنوری 2016 کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیٗر کی گئی جس میں پانچ بچوں کو انقرہ کے سنجان کے قید خانے کے سامنے تنہا روتے دکھایا گیا جب ان کی ماں کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ جیل میں اپنے والد سے ملنے آئے تھے۔
یاوز بولیک

یاوز بولیک

زیر حراست پولیس چیف

پولیس سر براہ یاوز بولیک کو اردگان کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کی تحقیقات کرنے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ وہ کینسر کے شکار ہیں اور طبی سہولیات نہ ملنے پر جلد ہی فالج کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ان کی اپیلیں نطر اندازکی جا رہی ہیں۔

فوری طور پر نشر ہونے کے لیے:

ہم ترک جیلوں میں قید لوگوں کے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں۔

مکمل تحریر پڑھیں
گزشتہ15 دنوں میں ترکی میں پکڑ دھکڑ : بغاوت کی کوشش کے الزام میں 1601 زیر حراست، 895 جیل میں بند

گزشتہ15 دنوں میں ترکی میں پکڑ دھکڑ : بغاوت کی کوشش کے الزام میں 1601 زیر حراست، 895 جیل میں بند

ترکی کے سرکاری اور دیگر اداروں میں چھانٹی کا عمل جاری ہے اور تمام طبقہ ہائے زندگی کے افراد کو نشانہ بنا کر حراست میں لیا جا رہا ہے۔ Turkeypurge.com.کی جانب سے اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جون کے پہلے پندرہ دنوں کے دوران کم از کام 1601 افراد کو حراست میں لیا گیا...

read more
ترکی نے مبینہ بغاوت سے تعلق کے الزام میں 189 وکیلوں کو حراست میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے

ترکی نے مبینہ بغاوت سے تعلق کے الزام میں 189 وکیلوں کو حراست میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے

سرکاری خبر رساں ایجنسی انا دولو کے مطابق استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں 189 وکیلوں کو حراست میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 189 میں سے 78 وکیلوں کو آٹھ صوبوں میں جاری آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم...

read more
پولیس نے ایک اور خاتون کو بچے کی پیدائش کے چند ہی گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا

پولیس نے ایک اور خاتون کو بچے کی پیدائش کے چند ہی گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا

انقرہ کے لقمان حکیم ہسپتال میں بچے کو جنم دینے والی نازلی میرت کو پولئیس نے حراست میں لے کر اس کے نومولود بچے سمیت پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا تا کہ گولن تحریک کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا سکے۔ حبردار نیوز پورٹل کے مطابق نازلی کیرت کے شوہر کو اس کے گولن...

read more
ترک خاندان کو ترک حکومت کی درخواست پر کئی دن تک کیو ائر پورٹ پر رکھا گیا

ترک خاندان کو ترک حکومت کی درخواست پر کئی دن تک کیو ائر پورٹ پر رکھا گیا

ایک ترک خاندان کی جانب سے سوشل میدیا پر ڈالی جانے والی ایک ویڈیو کے مطابق انھیں جمعرات کے دن یوکرین کے حکام نے حراست میں لیا ور تین دن تک کیو بوریسپل ائر پورٹ پر ایک کمرے میں بند رکھا تاکہ انھیں ترکی ڈی پورٹ کیا جاسکے۔ ھفتے کے دن ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو...

read more
(ویڈیو) پولیس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے گرفتار استاد کی والدہ اور اہلیہ کو فرش پر گھسیٹا

(ویڈیو) پولیس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے گرفتار استاد کی والدہ اور اہلیہ کو فرش پر گھسیٹا

15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے تناظر میں حکومتی احکامات پر ملازمت سے بر طرفی کے خلاف احتجاج کرنے والے استاد سمیع اوزکاجا کی والدہ اور اہلیہ کوپولیس افسران کے ایک گروہ نے بری طرح سے فرش پر گھسیٹا۔ رپورٹس کے مطابق اوزکاجا کی اہلیہ اور والدہ کو گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے...

read more

ساڑھے آٹھ ماہ کی حاملہ ماں کو گرفتار کر لیا گیا اگرچہ بچے کو دل اور گردوں کے مسائل کا سامنا ہے

اپنے بچے کی پیدائش سے محض چند دن قبل کیسری شہر کی ایک خاتون اب بھی حراست میں ہے اگرچہ  بچے کو دل اور گردوں کے مسائل کا سامنا ہے ۔ روزنامہ حریت کی کالم نگار عائشہ ارمان نے ساڑھے آٹھ ماہ کی حاملہ شولے گمشولک جسے کیسری میں جیل میں رکھا گیا ہے اس کے وکیل مہمت فاتح اوزترک...

read more

خاتون معذور بچوں کی دیکھ بھال پر مجبور کیونکہ پراسیکیوٹر شوہر 270دنوں سے زیر حراست ہے

حجر چقماق ان سینکڑوں ہزاروں لوگوں میں سے ایک ہے جو حکومت کی جانب سے پندرہ جولائی کے تناظر میں گولن تحریک کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاون کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ تین بچوں کی ماں ہیں جن میں سے دو معذور ہیں۔ وہ ترک جج سیف اللہ چقماق کی اہلیہ ہیں جو270 دنوں...

read more

حکومت نے معذور بچے کی امداد اس کے والد کے گولن کے ساتھ مبینہ تعلقات کے باعث بند کر دی

حکومت نے 12 سالہ معذور بچی رافیہ نور کو دی جانے والی امداد اس کے والد کی گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں گرفتاری کے بعد بند کر دی ہے۔ گولن تحریک پر 15 جولائی 2016 کی بغاوت کی کعشش کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا جاتا ہے۔ روزنامہ ینی ایشیا کے مطابق رافیہ نور جو 97 فیصد...

read more

(ویڈیو) ماں ترابزون کی جیل میں منتقل، معصوم بچے کی دیکھ بھال وکیلوں کے ذمہ

کردوں کی حامی DIHA نیوز ایجنسی نے منگل کو خبر دی کہ ایک دودھ پلاتی ماں کو اس کے آٹھ ماہ کے شیر خوار بچے سے اس وقت جدا کر دیا گیا جب اس کی ماں کو استنبول کی ایک جیل سے گیبزے کی جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق گلستان اکبابہ کو استنبول میں خواتین اور بچوں...

read more

سواس کی جیل میں بد سلوکی کے باعث فالج کا شکار ترک پولیس افسر انتقال کر گیا

33سالہ پولیس افسر قادر آیجے، جسے گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں جیل میں ڈال دیا گیا تھا، صحت کی خرابی کی بنا پر قید سے رہائی کے چند ہفتے بعد انتقال کر گیا ۔ خاندان کے اراکین کی جانب سے ٹوئٹر پر ڈالی جانے والی تصویروں کے مطابق ٓیجے کو جیل میں خوراک اور پانی سے محروم...

read more

ہیومن رائٹس واچ نے میانمار اور تھائی لینڈ پر زور دیا ہے کہ وہ ترکی کی جانب سےملک بدری کی مزید درخواست پر عمل نہ کریں

ہیومن رائٹس واچ نے یکم جون کو اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ برما کی انتظامیہ نے ترک پناہ گزین مہمت فرقان شوکمین کو تھائی لینڈ کے رستے ملک بدر کر دیا اور اس کی زندگی کو سنجیدہ نوعیت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خطرے سے دوچار کر دیا۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ڈائریکٹر...

read more

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ملایشیا سے ملک بدری کے خطرے سے دوچار ترک باشندوں کے لیے فوری اقدامات کی اپیل

ایمنسٹی انٹنیشنل نے فوری ایکشن کی ایک مہم شروع کی ہے جس میں عوام سے  کہا گیا ہے کہ وہ ملایشین حکام سے ان تین ترک باشندوں کو ملک بدر نہ کرنے کی اپیل کریں جنھیں حال ہی میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یتن ترک باشندوں کوملایشیا میں انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت حراست میں لیا...

read more

ترکی سیاسی عمل کو دبانے کے لیے تشدد کا ستعمال کر رہا ہے: برطانوی واچ ڈاگ

برطانیہ میں قائم واچ ڈاگ ٹارچر فرام فریڈم کا کہنا ہے کہ اگرچہ جولائی 2016 کی بغاوت کی کوشش کے بعد دنیا میں ترکی کا مقام ایک پر تشدد ریاست کے طور پر ابھرا ہے مگر ترک جیلوں میں نازیبا سلوک بہت عرصے سے ملک میں سیاسی عمل کو دبانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ واچ ڈاگ نے...

read more

یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے ترکی میں سزائے موت کی بحالی کے بل کی متوقع منظوری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے

یورپی پارلیمنٹ کے صدر انٹونیو تاجینی نے پیر کے روز ترکی کی جانب سے سزائے موت کی بحالی کے لیے عوامی ریفرینڈم کے متوقع فیصلے کے خلاف شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ایسا کوئی بھی فیصلہ یورپی یونین کے لیے سرخ لکیر کے مترادف ہو گا۔ ریفرنڈم میں کامیابی اور اختیارات میں...

read more

حکومتی اقدامات کے باعث ترکی میں ہزاروں لوگوں کے کیریر اور آمدنی متاثر ہوئی ہے: اقوام متحدہ ماہرین

اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق اگرچہ معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حقوق صرف ایمرجنسی کی حالت میں ایسے طریقوں سے  ہی محدود کیے جا سکتے ہیں جہاں خود بخود بنیادی حقوق کا احترام موجود ہو مگر ترک حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدمات ان سب سے بہت دور ہیں کیونکہ 15جولئی کے...

read more

کوئی زیادتی ہوتے دیکھی؟

یہاں رپورٹ کریں

اپنی رائے دیں

ترکی میں پکڑ دھکڑ کے دوران انسانی المیے

Share This