اسنتنبول بلدیہ نے 1453 کلچرل و آرٹ میگزین اس وجہ سے بند کروا دیا کہ اس نے اپنی حالیہ اشاعت میں ایک وال چاکنگ کی تصویر شائع کی جس پر درج تھا، ایردو۔گان یعنی اردگان چلا گیا، انشا اللہ ما شا اللہ۔

منگل کے دن بلدیہ کے زیر انتظام میگزین اور دیگر تحریریں شائع کرنے والے ادارے کلچر انٹر پرایزز نے اس رسالے کی بندش کا سبب غیر مہذب، اکسانے والے اور حدود سے باہر مواد کی اشاعت قرار دیا۔ 

بیان میں مزید کہا گیا کہ بلدیہ، میگزین کے ایڈیٹوریل کوارڈینیٹر ، منیجنگ ایڈیٹر اور ایڈیٹر انچیف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی جنھیں پہلے ہی ان کے عہدوں سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔

منگل کو اس میگزین کی ویب سائٹ تک رسائی بھی بند کر دی گئی۔

وال چاکنگ کی یہ تصویر ۲۰۱۶ کی ایک دستاویزی فلم کے ریویو کے دوران شائع ہوئی جس کا عنوان بلی کے نو جنم، استنبول کی بلیاں تھا۔ یہ وال چاکنگ اس دستاویزی فلم کے آخری منظر میں دکھائی جانے والی ایک سوتی ہوئی بلی کے پس منظر میں موجود تھی۔

میئر قادر توپباش نے کہا: اسے ہضم کرنا مشکل ہے۔ یہ انتہائی گھٹیا اور گری ہوئی حرکت ہے۔

1453 کلچرل و آرٹ میگزین پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد بند کیے جانے اداروں میں نیا اضافہ ہے۔ گزشتہ موسم گرما سے لے کر اب تک  150 سے زئد میڈیا ادارے بشمول ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنز اور اخبارات بند کیے جا چکے ہیں۔

Related News