کوجیلی سے تعلق رکھنے والی نوریے یالچن جو اگلے چار ماہ میں جڑواں بچوں کو جنم دینے والی ہیں انھیں منگل کے روز ازمت شہر کے میڈیکل پارک ہسپتال سے حراست میں لے لیا گیا۔  گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں یالچن کو کوجیلی کے ازمت  ڈسٹرکٹ میں پانچ گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا جس کے بعد  انھیں ساکاریہ کے صوبے میں ایک دوسری جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

ترک حکومت تحریک پر 15جولائی2016  کی بغاوت کی کوشش کا لازما عائد کرتی ہے جبکہ تحریک ان الزامات کو رد کرتی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں کہ یالچن کے کیس کو دیکھنے والی عدالت اسے مقدمے سے قبل حراست میں رکھتی ہے یا نہیں۔

اب تک تحریک سے حقیقی یا مبینہ تعلقات کے الزام میں 120,000سے زائد افراد کو حراست  میں لیا جا چکا ہے۔

Related News