صدر رجب طیب اردگان کے ایک پولیس سیکیورٹی گارڈ فاتح مینتیش نے ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر—- کی اولاد، کافر، فاحشہ کے القاب دیتے ہوئے عصمت دری کی دھمکی دی ہے۔

“اگر میں نے تمھیں پکڑ لیا تو تمھاری عصمت دری کر دوں گا، ” مینتیش نے مبینہ طور پر اپنے ذاتی فیس بک اکاونٹ پر ایک اور فیس بک یوزر فیلیز جوگان کو لکھا اور اتا ترک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے بے دین، — کی اولاد، بے حیا، کافر اور طوائف کے ناموں سے پکارا۔

جوگان نے منتیش کے مسیجز کا سکرین شاٹ منسلک کرتے ہوئے لکھا کہ اسے اردگان کے خلاف تنقیدی پیغامات کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

(ترکش منٹ)

Related News