ترکی میں بغاوت کے بعد ہونے والی پکڑ دھکڑ میں اضافہ

ملازمت سے بر طرف

زیر حراست

گرفتار

اسکول، ہاسٹل اور یونیورسٹیوں کی بندش

ملازمت سے بر طرف اساتذہ

بر طرف جج اور پراسیکیوٹرز

میڈیا اداروں کی بندش

گرفتار صحافی

 

 

فوری طور پر نشر ہونے کے لیے:

ہم ترک جیلوں میں قید لوگوں کے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں۔

مکمل تحریر پڑھیں
ترک خاندان کو ترک حکومت کی درخواست پر کئی دن تک کیو ائر پورٹ پر رکھا گیا

ترک خاندان کو ترک حکومت کی درخواست پر کئی دن تک کیو ائر پورٹ پر رکھا گیا

ایک ترک خاندان کی جانب سے سوشل میدیا پر ڈالی جانے والی ایک ویڈیو کے مطابق انھیں جمعرات کے دن یوکرین کے حکام نے حراست میں لیا ور تین دن تک کیو بوریسپل ائر پورٹ پر ایک کمرے میں بند رکھا تاکہ انھیں ترکی ڈی پورٹ کیا جاسکے۔ ھفتے کے دن ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو...

read more
(ویڈیو) پولیس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے گرفتار استاد کی والدہ اور اہلیہ کو فرش پر گھسیٹا

(ویڈیو) پولیس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے گرفتار استاد کی والدہ اور اہلیہ کو فرش پر گھسیٹا

15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے تناظر میں حکومتی احکامات پر ملازمت سے بر طرفی کے خلاف احتجاج کرنے والے استاد سمیع اوزکاجا کی والدہ اور اہلیہ کوپولیس افسران کے ایک گروہ نے بری طرح سے فرش پر گھسیٹا۔ رپورٹس کے مطابق اوزکاجا کی اہلیہ اور والدہ کو گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے...

read more
وکلا، ڈاکٹر اور یونیورسٹی طالب علم کو ترکی چھوڑ دینے کا منصوبہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا

وکلا، ڈاکٹر اور یونیورسٹی طالب علم کو ترکی چھوڑ دینے کا منصوبہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا

چار افراد کو انقرہ میں ایک پیسٹری شاپ پربدھ کے روز اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ مبینہ طور پر پکڑ دھکڑ سے بچنے کے لیے ترکی سے باہر جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ سکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نیوز کے مطابق انقرہ پولیس نے انقرہ کے اتیمیسگت ضلع میں ایک بیکری پر چھاپہ مارا...

read more
طبی عملے کے33 افراد بغاوت کے الزام میں زیر حراست

طبی عملے کے33 افراد بغاوت کے الزام میں زیر حراست

گولن تحریک کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں مشرقی صوبے ادییمان میں ایک ہسپتال کے چیف فزیشن اور نیوٹریشنسٹ سمیت تینتیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ریاست کے زیر اہتمام چلنے والی خبر ایجنسی انادولو نیوز کے مطابق 33 مشکوک افراد کو محکمہ صحت میں مبینہ آرگنائزیشن میں...

read more
انقرہ سے 42دن قبل اغوا ہونے والا شخص دراصل پولیس کی حراست میں تھا

انقرہ سے 42دن قبل اغوا ہونے والا شخص دراصل پولیس کی حراست میں تھا

اوندر آسان نامی اسکول ٹیچر جسے مبینہ طور پر یکم اپریل کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا اس کی اہلیہ نے ہفتے کو روز بتایا کہ وہ انقرہ پولیس ڈپارٹمنٹ  کی حراست میں ہے۔ اوندر اسان کی اہلیہ فاطمہ آسان کے مطابق اس کو شہہو کع قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نا معلوم...

read more

     

سواس کی جیل میں بد سلوکی کے باعث فالج کا شکار ترک پولیس افسر انتقال کر گیا

33سالہ پولیس افسر قادر آیجے، جسے گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں جیل میں ڈال دیا گیا تھا، صحت کی خرابی کی بنا پر قید سے رہائی کے چند ہفتے بعد انتقال کر گیا ۔ خاندان کے اراکین کی جانب سے ٹوئٹر پر ڈالی جانے والی تصویروں کے مطابق ٓیجے کو جیل میں خوراک اور پانی سے محروم...

read more

سابقہ پولیس افسر بغاوت کے بعد پکڑ دھکڑ میں برطرفی کے بعد سوشل سیکیورٹی فوائد سے محروم

ترک حکومت کی پکڑ دھکڑ سے محفوظ رہنے کے لیے قربانیاں کافی نہیں۔ اس کی ایک مثال سابقہ پولیس افسر ایم ای چے ہیں جو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں ایک آنکھ اور کان سے محروم ہو چکے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ انھیں ملازمت سے بر طرفی کے بعد آپریشن کے لیے...

read more

کینسر کے شکار ڈاکٹر کو علاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا

ترک ویٹرنری ڈاکٹر ہارون ورال کی حراست کے دوران کینسر کی تشخیص کی گئی ہے تاہم پراسیکیوٹر نے انھیں سرجری سے قبل ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ارضروم کے رہایشی ویٹرنری ڈاکٹر گولن تحریک کے خلاف تحقیقات کے سلسے میں 23 جنوری سے گرفتار  ہیں جس پر حکومت...

read more

No Results Found

The page you requested could not be found. Try refining your search, or use the navigation above to locate the post.

کوئی زیادتی ہوتے دیکھی؟

یہاں رپورٹ کریں

اپنی رائے دیں

ترکی میں پکڑ دھکڑ کے دوران انسانی المیے

گوکہان آجک اوغلو

گوکہان آجک اوغلو

ہائی اسکول ٹیچر

ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ہونے والی پکڑ دھکڑ کے سلسلے میں گوکہان کو 23جولائی 2016 کو حراست میں لیا گیا۔ اگرچہ وہ شوگر کے مرض میں مبتلا تھا اسے چھ دن تک دواوٗں سے محروم رکھا گیا۔ 13 دن بعد 5 اگست کو اس کا حراست کے دوران انتقال ہو گیا۔

مصطفیٰ توریر

مصطفیٰ توریر

تاجر

مصطفیٰ ان 45 ہزار لوگوں میں سے ہےجنھیں ناکام بغاوت کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والی پکڑ دھکڑ کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔ اسے اسکندرون کے قید خانے میں لے جایا گیا۔  مصطفیٰ جو پہلے ہی شوگر کا مریض تھا شدید دباو اور صدمے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

فرقان ڈی

فرقان ڈی

کینسر کا 12 سالہ مریض

12 سالہ فرقان اس وقت برین کینسر کے ہاتھوں انتقال کر گیا جب ترک بارڈر ایجنٹس نے اس کے اور اس کے والدین کے پاسپورٹس استنبول اتا ترک ایر پورٹ پر ضبط کر لیے اور اس وجہ سے انھیں کیوبا میں اپنے بچے کے کینسر کے علاج کے ارادے کو ترک کرنا پڑا۔

فلیز وائے

فلیز وائے

30 سالہ ماں

30 سالہ خاتون فیلیز جس نے 6 فروری 2017 کو میرسین ہسپتال میں بچے کو جنم دیا، اسے 7 فروری کو گولن تحریک سے تعلق کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔

حاجی عیسیٰ سیزیک

حاجی عیسیٰ سیزیک

83 سالہ شہری

83 سالہ حاجی عیسیٰ سیزیک کو مسلح تنطیم کا ممبر ہونے کے الزام کے تحت 3 جنوری 2017 کو گرفتار کیا گیا۔ انہیں ان کے 29 سالہ پوتے سلیمان سیزیک کے ساتھ ایک ہی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے۔

بلال کوناکجی

بلال کوناکجی

بم ڈسپوزل ماہر

سابقہ بم ڈسپوزل ماہر بلال کوناکجی جو ایک بم ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران اپنا دایاں بازو اور دونوں آنکھیں کھو بیٹھے تھے انھیں 20 دسمر 2016 کو گولن تحریک سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا۔

پانچ بچے

پانچ بچے

23 جنوری 2016 کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیٗر کی گئی جس میں پانچ بچوں کو انقرہ کے سنجان کے قید خانے کے سامنے تنہا روتے دکھایا گیا جب ان کی ماں کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ جیل میں اپنے والد سے ملنے آئے تھے۔

یاوز بولیک

یاوز بولیک

زیر حراست پولیس چیف

پولیس سر براہ یاوز بولیک کو اردگان کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کی تحقیقات کرنے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ وہ کینسر کے شکار ہیں اور طبی سہولیات نہ ملنے پر جلد ہی فالج کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ان کی اپیلیں نطر اندازکی جا رہی ہیں۔